اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی ریلی کے راستے میں عمران خان کے خلاف بیانات پر مبنی بینرز آویزاں کردئیے گئے۔
بینرز پر سابق وزیراعظم عمران خان کے دور حکومت میں ہونے والی کرپشن کے الزامات لکھے گئے ہیں، رنگ روڈ پر لگے بینر پر "کرپشن میں ملوث پی ٹی آئی بے نقاب" لکھا ہے۔
ایک دوسرے بینر پر "پاکستان کا قرض 80 فیصد بڑھا کر خودمختاری کی باتیں کرنے والا بہروپیا " تحریر ہے جبکہ ایک بینر پر "کمیشن ایجنٹ فرح گوگی عوام کا پیسہ لے کر کہاں گئی، عمران خان جواب دو" تحریر ہے۔
دوسرے بینرز پر بھی سابق وزیر اعظم کے خلاف الزامات تحریر ہیں، جن میں 5 سال میں عمران خان کے اثاثوں میں 250 فیصد اضافہ ہوا، میرا تحفہ میری مرضی سرٹیفائیڈ چور، توشہ خانہ کی چوری ریکارڈ پر ہے جو کرنا ہے کرلو، راولپنڈی اسلام آباد کے عوام عمران خان کو مسترد کرتے ہیں تحریر ہیں۔