کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ عید کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار کی ایم کیو ایم پاکستان میں واپسی یقینی ہے، انہوں نے ناظم آباد میں نماز عید ادا کی۔
نماز کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب مینں کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ انشااللہ عید کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار کی ایم کیو ایم پاکستان میں واپسی یقینی ہے لیکن انہوں نے کب اور کیسے واپس آنا ہے اس کا فیصلہ فاروق ستار کو ہی کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نہ صرف ایک ایسے ایوان کا خواب دیکھا جائے بلکہ اسکی تعبیر بھی دی جائے جہاں پر عام پاکستانی عام آدمی کے لیے انکی سہولت، ترقی اور خوشحالی کے لیے قانون سازی کر سکے۔