ضمنی الیکشن، پاک فوج نے انتہائی حساس مقامات کا جائزہ مکمل کر لیا: آئی ایس پی آر

Published On 16 July,2022 07:52 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آ) نے کہا ہے کہ پنجاب کے 20 ضمنی الیکشن کے لیے پاک فوج کی جانب سے انتہائی حساس مقامات کا جائزہ مکمل کر لیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ضمنی الیکشن کے حوالے سے پاک فوج کی جانب سے انتہائی حساس مقامات کا جائزہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی ہدایت پر پاک فوج کے جوان انتخابات میں فرائض سرانجام دیں گے۔

بیان کے مطابق پاک فوج کے جوان ضمنی انتخابات میں قیام امن کے لئے ذمہ داریاں نبھائیں گے، ضمنی انتخابات کے دوران پاک فوج کے دستے کیو آر ایف فرائض سرانجام دینگے۔ پاک فوج کے دستوں نے تیسرے درجے کے جواب دہندگان کے طور پر متعلقہ علاقوں میں انتہائی حساس مقامات کی چھان بین کی، دستوں کی امن و امان کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے چھان بین کی۔
 

Advertisement