لاہور: (دنیا نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام معاشی قیامت کو جنم دے رہا ہے، ڈالر مہنگا ہونے کے باوجود آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ نہیں ہو سکا۔
اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید نے مخدوش ملکی معاشی صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ 226 کے ڈالر کے ہونے کے باوجود آئی ایم ایف کے ساتھ ابھی بھی بیل آؤٹ معاہدہ طے نہیں پایا۔ اکتوبر نومبر میں عام انتخابات کے علاوہ کوئی حل نہیں۔ پھر کوئی بھی حکومت نہیں کر پائے گا۔
سیاسی عدم استحکام معاشی قیامت کو جنم دے رہا ہے۔ 226کے ڈالر کے ہونے کے باوجود،IMF کے ساتھ ابھی بھی بیل آؤٹ معاہدہ طے نہیں پایا۔اکتوبر نومبر میں عام انتخابات کے علاوہ کوئی حل نہیں۔پھر کوئی بھی حکومت نہیں کر پائے گا۔اوورسیز ووٹوں کے لیے ابھی سپریم کورٹ جارہا ہوں،شام کو لاہور جاؤں گا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 20, 2022
واضح رہے کہ ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کے سبب معاشی صورت حال بھی دگرگوں ہے، ڈالر کی قیمت روز بروز بڑھتی چلی جا رہی ہے، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 225 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے جو ملکی معیشت کیلئے مزید مشکلات کا سبب بنے گا۔