کراچی: تیز رفتار ڈمپر نے دو موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا

Published On 20 July,2022 01:22 pm

کراچی: (دنیا نیوز) تیز رفتار ڈمپر کراچی کی سڑکوں پر موت بانٹنے لگے، نیشنل ہائی وے سسی ٹول پلازہ کے قریب ڈمپر نے دو موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔

نیشنل ہائی وے سسی ٹول پلازہ کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے دونوں افراد موٹرسائیکل سوار تھے۔ تیز رفتار ڈمپر نے دونوں موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا۔

ریسکیو کے مطابق جاں بحق دونوں افراد آپس میں باپ بیٹے ہیں اور ان کی شناخت 60 سالہ رحمت اللہ اور 18 سالہ محمد اقبال کے نام سے ہوئی، جاں بحق افراد کی لاشیں جناح ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔