لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ غلامی سے آزادی کا بھاشن دینے والا اپنے ممبرز کو غلاموں سے بھی بدتر سمجھتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا رہا، آج اسی کے لیے ووٹ مانگ رہا ہے، اسی کو 12 کروڑ کے صوبے کا مالک بنانے کو تیار ہے۔ پنجاب منی گالہ نہیں جسے آپ کبھی بزدار، کبھی پنکی اور اس کے بیٹوں کے حوالے کردیں۔
لیگی نائب صدر نے کہا کہ عظیم قوم بنانے کے دعویدار کے پاس وزارت اعلیٰ کا اپنا امیدوار تک نہیں۔ پنجاب کی خدمت کرنا اور پنجاب کو ٹھیکے پر دینے میں فرق ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ 2018 میں پنجاب کے عوام نے مینڈیٹ نواز شریف کو دیا تھا جو ان سے دھونس اور دھاندلی سے چھین لیا گیا، یہ جیتے جاگتے عوام کا صوبہ ہے، فتنہ خان کی اے ٹی ایم نہیں۔
عظیم قوم بنانے کے دعویدار کے پاس وزارت اعلیٰ کا اپنا امیدوار تک نہیں.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 22, 2022
پنجاب کی خدمت کرنا اور پنجاب کو ٹھیکے پر دینے میں فرق ہے ۔ ۲۰۱۸ میں پنجاب کے عوام نے مینڈیٹ نواز شریف کو دیا تھا جو ان سے دھونس اور دھاندلی سے چھین لیا گیا۔ یہ جیتے جاگتے عوام کا صوبہ ہے، فتنہ خان کی ATM نہیں۔ https://t.co/STPH674zB1