پی ٹی آئی اجلاس، سیاسی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ فوری اور شفاف انتخابات ہیں: عمران

Published On 24 July,2022 06:17 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں زیر سماعت مقدمات پر مشاورت کے معاملے پر چیئرمین عمران خان کے زیر صدارت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب اسمبلی کی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چودھری، شیریں مزاری، فرخ حبیب، شہباز گل، علی زیدی، عامر کیانی اور دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب اور عدالتی امور پر غور کیا گیا، اجلاس میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی، سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے موخر ہونے سے متعلق بھی امور پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ شریف، زرداری گٹھ جوڑ نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے، پنجاب میں جو کچھ ہوا انکی سیاست عیاں ہوگئی ہے، قوم ملکر انکی ان سازشوں کا ناکام بنائے گی،  سیاسی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ فوری اور شفاف انتخابات ہیں۔
 

Advertisement