عمران خان کی ایک بار پھر اتحادی حکومت پر شدید تنقید

Published On 30 July,2022 04:09 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اتحادی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ 8 مارچ کو جب تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تو اس وقت ڈالر 178 کا تھا اور آج 250 کا ہو گیا ہے۔

سابق وزیراعظم نے لکھا کہ 8 مارچ کو ملک میں مہنگائی کی شرح 16.5 فیصد تھی جو آج 38 فیصد ہو گئی ہے۔ یہ امپورٹڈ حکومت نہ صرف بدمعاشیوں سے بنی ہے بلکہ مکمل نااہل بھی ہے، سوال ہے اس گندگی کاذمہ دار کون ہے۔

Advertisement