کراچی: (دنیا نیوز) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کہتے ہیں کہ امپورٹڈ حکومت کے رہتے ہوئے کوئی اچھی خبر نہیں مل سکتی۔
ٹویٹر پیغام میں حلیم عادل شیخ کا حکمرانوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ لوگ مہنگائی کم کرنے نہیں آئے بلکہ این آر او لینے آئے ہیں، ترقی کرتے ملک کوتباہ کرنے کی ذمہ دار پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ہیں۔
امپورٹڈحکومت کےرہتے ہوئے کوئی اچھی خبر نہیں مل سکتی
— Haleem Adil Sheikh (@HaleemAdil) July 31, 2022
یہ لوگ مہنگائی کم کرنےنہیں آئے بلکہ این آر او لینےآئے ہیں
ترقی کرتےملک کوتباہ کرنے کی زمہ دار پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ہیں
فوری شفاف الیکشن نہ ہوئےتو معیشی حالات انتہائی خراب ہونگے۔عمران خان ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں
انہوں نے کہا کہ فوری شفاف الیکشن نہ ہوئےتو معاشی حالات انتہائی خراب ہو جائیں گے، عمران خان ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔