لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی انتقال کرگئے

Published On 31 July,2022 06:21 pm

لاہور:(دنیا نیوز) ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی 59 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی کینسر کے مرض کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے، ان کا شفا ہسپتال میں کینسر کے مرض کا علاج جاری تھا۔

جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی سنیارٹی لسٹ میں 19ویں نمبر پر تھے، انہوں نے 8 جون 2015 کو لاہور ہائیکورٹ کے جج کے عہدہ کا حلف اٹھایا تھا۔

چیف جسٹس پاکستان، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے معزز جج کے انتقال پر اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی کے انتقال کے بعد ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 45 رہ گئی۔