ٹھٹھہ کے قریب ٹرک اور کار میں تصادم، ماں بیٹی سمیت تین افراد ہلاک

Published On 01 August,2022 10:17 am

لاہور: (دنیا نیوز) ٹھٹھہ کے قریب ٹرک اور کار کے تصادم میں ماں بیٹی سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے۔

ٹھٹھہ سے کوٹری جانے والی کار علاقہ جھرک کے نزدیک ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور کی موت واقع ہو گئی، حادثے میں زخمی ہونے والی خاتون " کمیل بائی" اور اس کی جواں سالہ بیٹی ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

خاتون کے شوہر رمیش کمار سمیت تین افراد کو تشویشناک حالت میں حیدر آباد ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
 

Advertisement