کراچی میں عمارت گر گئی، ماں بیٹی جاں بحق، 3 افراد زخمی

Published On 02 August,2022 01:18 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں عمارت گر گئی، حادثے کے نتیجے میں ماں بیٹی جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔

کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن سیکٹر سترہ بی میں دو منزلہ مکان گر گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں عذرا اور زویا شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں ضیاء الرحمان ،شاہد اور زینب شامل ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق عمارت گرنے کے حوالے سے مزید تفتیش کا جارہی ہے۔
 

Advertisement