لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اورسابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم بہادر فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور عالمی قوتوں سے مطالبہ کرتے ہیں اسرائیلی سفاکیت و بربریت کیخلاف اقدام کریں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ اسرائیلی فوجیوں نے تمام بین الاقوامی قوانین پیروں تلے روندتے ہوئے غزہ میں محصور فلسطینیوں، جن میں بچے بھی شامل ہیں، پر پھر سے فضائی حملے کئے ہیں۔ اسرائیل اہلِ فلسطین کومحکوم بنانے کیلئے اسرائیلی قبضے کے خاتمے اور اپنے حقوق کیلئے کھڑے ہونے والوں کیخلاف بھاری بھر کم عسکری قوت استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
سابق وزیراعظم نے لکھا کہ ہم بہادر فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور عالمی قوتوں سے مطالبہ کرتے ہیں اپنا سکوت توڑیں اور اہلِ فلسطین کیخلاف اسرائیلی سفاکیت و بربریت کیخلاف اقدام کریں۔ امن صرف دو ریاستی حل جیسے ایک قابلِ عمل منصوبے ہی سے ممکن ہے۔
Israeli forces again launched air strikes against besieged Palestinians, incl children,in Gaza, violating all int laws. Israel is trying to use its massive mly power to subjugate the Palestinian ppl & eliminate those who stand up for their rights & for end to Israeli occupation
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 6, 2022