اسلام آباد: (دنیا نیوز، ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قطر اور پاکستان کے درمیان قریبی اور خوشگوار تعلقات ہیں، قطر میں موجود 2 لاکھ سے زائد پاکستانی قطر اور پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
وزیراعظم کا پاکستان میں سرمایہ کاری پر متحدہ عرب امارات کے صدر سے اظہار تشکر
ادھر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کا پاکستان میں سرمایہ کاری پر شکریہ ادا کیا ہے۔
Grateful to my brother His Highness Sheikh Mohammed Bin Zayed Al-Nahyan @MohamedBinZayed
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 7, 2022
for the investment that the UAE is going to make in various sectors of Pakistan. Both brotherly countries are very keen to further strengthen their multifaceted relationship.
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ میں اپنے بھائی عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کا شکر گزار ہوں کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے جا رہا ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ دونوں برادر ممالک اپنے کثیر جہتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔