اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے مصر میں آگ لگنے کے المناک واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس، ہمدردی اوریکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکومت پاکستان نے مصر کے گیزا گورنریٹ کے ابوسفین چرچ میں آگ لگنے کے نتیجہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں، پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں مصر کی حکومت اور برادر عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔