قاہرہ: (دنیا نیوز) مصرکے شورش زدہ علاقے صحرائے سینا میں ایک با رپھر سیکیورٹی فورسز پر حملہ کے دوران 5 اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نا معلوم مسلح افراد نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر فائر کھول دیا۔ اس سے پہلے گزشتہ ہفتے بھی مصری فوج کو صحرائے سینا میں نشانہ بنایا گیا تھا جس میں گیارہ سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔
صحرائے سینا میں داعش اور دیگر شدت پسند عناصر سرگرم ہیں اور تواتر کے ساتھ مصری فوج کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔