لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کو فوری طور پر متحرک کرنے کا حکم دے دیا اور اس کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دیدی۔
عمران خان کی طرف سے ٹائیگر فورس کو متحرک کرنے کیلئے بنی کمیٹی کا کنونیئر سنیٹر سیف اللہ خان نیازی کومقرر کردیا، کمیٹی میں تمام صوبوں اور وفاق سے 12 ارکان شامل کیے گئے ہیں۔
ارکان میں شیر علی ارباب، سلمان امجد، چودھری اقبال، شاہد حسین، خواجہ شمس، سہیل آفریدی، ارسلان خالد، فرید رحمان، رانا ندیم، عبدالکریم اور نعمان گل کمیٹی میں شامل ہیں۔
ٹائیگر فورس کمیٹی پورے ملک میں عمران خان ٹائیگر فورس کی تنظیم سازی کرے گی، یہ کمیٹی براہ راست عمران خان کو رپورٹ دے گی، عمران خان نے کمیٹی کا پہلا اجلاس طلب کر لیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ کمیٹی گراس روٹ لیول پر کارکنوں کو متحرک کرے گی۔ فورس الیکشن ڈے اور پولنگ سکیم کو منظم کرے گی۔ پی ٹی آئی ورکر کو یونین کونسل کی سطح پر منظم کرے گی۔