مریم نواز نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا

Published On 16 August,2022 09:30 am

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا۔

نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ میاں صاحب نے بھی پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت کی ہے۔

لیگی رہنما نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ میں عوام کے ساتھ کھڑی ہوں، حکومتی فیصلے کی مزید تائید نہیں کرسکتی۔

مریم نواز نے صارف کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میاں صاحب نے اس فیصلے کی سخت مخالفت کی اور یہاں تک کہہ دیا کہ میں مزید ایک پیسے کا بوجھ عوام پر نہیں ڈال سکتا اور اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تو میں اس فیصلے میں شامل نہیں ہوں اور میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے۔
 

Advertisement