کوئٹہ: (دنیا نیوز) پاک فضائیہ کی بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، پاک فضائیہ کی جانب سے 41 خیمے اور 12 ہزار کلو گرام بنیادی اشیائے خورونوش اور اجناس ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کیا۔
پاک فضائیہ کی پیرامیڈیکل ٹیم نے 410 مریضوں کا طبی معائنہ بھی کیا، ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاک فضائیہ کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن مدد کی ہدایات کی ہے۔
16 August, 2022: Keeping the tradition of serving the nation during natural calamities, Pakistan Air Force came to the succour of flood affected families of Qila Abdullah, East of the provincial capital, Quetta. pic.twitter.com/nwID7ZxhvW
— DGPR (AIR FORCE) (@DGPR_PAF) August 16, 2022
ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ ان ضرورت مند خاندانوں تک اشیاء ضروریہ پہنچا رہی ہے جن کے گھر قدرتی آفت میں تباہ ہوئے ہیں۔