لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت کی طرف سے ضلع گجرات کو ڈویژن کا درجہ دے دیا۔
گجرات ڈویژن کا ہیڈ کوارٹر ضلع گجرات بنایا گیا ہے اور دیگر 2 اضلاع میں منڈی بہاؤالدین اورحافظ آباد شامل ہیں۔ گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نے منظوری دے کر نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا آبائی علاقہ گجرات ہے اور وہ پی پی 30 گجرات 3 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔