ایف آئی ا ے کا عمران خان کو دوبارہ نوٹس بھیجنے کا فیصلہ

Published On 19 August,2022 04:03 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات میں ایف آئی اے نے سابق وزیراعظم عمران خان کا موقف مسترد کردیا اور دوبارہ نوٹس بھیجا جائے گا۔ تین نوٹسز کے بعد وارنٹس جاری کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی مزید پانچ کمپنیوں کا سراغ لگا لیا گیاہے ۔پانچوں کمپنیوں کا الیکشن کمیشن اور ایف بی آر میں جمع گوشواروں میں ذکر نہیں۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کمپنیاں امریکا، انگلینڈ، آسٹریلیا، بلجیم اور کینیڈا میں ہیں۔ ان کمپنیوں میں سے کچھ اب بھی فعال ہیں جبکہ بند ہونے والی کمپنیوں کی اڈٹ رپورٹس طلب کر لی گئیں ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان نے پہلے نوٹس کے جواب میں کہا ہے کہ ایف آئی اے کو جوابدہ ہوں نہ ہی معلومات فراہم کرنے کا پابند،الیکشن کمیشن نے فیصلہ نہیں دیا رپورٹ جاری کی ہے ،دو دن میں نوٹس واپس نہ لیا تو قانون کے تحت آپ کے خلاف کارروائی کروں گا۔
 

Advertisement