اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔
شہباز گل کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ تھانہ سیکریٹریٹ میں درج کیا گیا، گزشتہ شب پی ٹی آئی رہنما کے کمرے سے پستول برآمد ہوا تھا۔
مقدمہ کے متن کے مطابق ملزم شہباز گل نے اسلحہ کی ملکیت اپنے ملازم کی بتائی تھی، شہباز گل کو اپنا ملازم بمعہ اسلحہ پیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا، پی ٹی آئی رہنما نہ ملازم کو پیش کرسکے اور نہ ہی اسلحہ لائسنس یا اجازت نامہ، شہباز گل نے لائسنس کے بغیر نائن ایم ایم پسٹل رکھ کر ارتکاب جرم کیا۔