لاہور:(دنیا نیوز) وزیر داخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ شہباز گل کو اسلام آباد کی عدالت سے جوڈیشل ریمانڈ ملنے کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ہے، ان کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔
اپنے ایک بیان میں ہاشم ڈوگر نے کہا کہ ڈاکٹر شہباز گل اسلام آباد کی سیشن عدالت کی جانب سے دیا جانے والا جسمانی ریمانڈ پورا ہونے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کر دیے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جیل قوانین کے مطابق دوسرے قیدیوں کی طرح ان کی حفاظت اور بہترین دیکھ بھال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔