اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں سیلاب سے ہونیوالے نقصانات پر اظہار افسوس کا اظہار کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کا شکریہ ادا کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سیلاب میں جانی ومالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا تھا، پاکستانی عوام اپنے جذبہ ایمانی سے اس قدرتی آفت کے اثرات پر قابو پالیں گے۔
I thank PM Narendra Modi @narendramodi for condolences over the human & material losses caused by floods. With their characteristic resilience the people of shall, InshaAllah, overcome the adverse effects of this natural calamity & rebuild their lives and communities.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 31, 2022
اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستانی عوام معمولات زندگی اور سماجی سرگرمیاں بحال کرنے میں کامیاب ہوں گے۔