ترکمانستان اور یو اے ای سے سیلاب متاثرین کیلئے مزید امدادی سامان کراچی پہنچ گیا

Published On 05 September,2022 01:16 pm

کراچی: (دنیا نیوز) مختلف ممالک سے سیلاب زدگان کیلئے امداد کا سلسلہ جاری ہے، ترکمانستان اور یو اے ای سے امدادی پروازیں کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئیں۔

ترکمانستان سے پہلی پرواز امدادی سامان لے کر کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئی، ترکمانستان کے سفیر، این ڈی ایم اے کےنمائندوں، پاک فوج اور دیگر نے سامان وصول کیا۔

متحدہ عرب امارات سے بھی سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان کی پروازیں کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئیں، وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے ریلیف، یواے ای قونصل جنرل، این ڈی ایم اے کے نمائندے، پاک فوج افسران اور دیگر نے امدادی سامان وصول کیا۔
 

Advertisement