لاہور: (دنیا نیوز) امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ سندھ حکمرانوں کی غفلت سے ڈوب گیا، متاثرین دہائی دے رہے، ماضی کی طرح سیلاب زدگان کے لیے سرکاری امداد کی تقسیم میں گھپلے نہیں ہونے دیں گے۔
ایک بیان میں امیرجماعت اسلامی کاکہناتھا،وزیر اعلیٰ سندھ نے بیس روز قبل ایمرجنسی کا اعلان کیا جو کہیں دکھائی نہیں دے رہی،ثابت ہو گیا سندھ حکومت ایک ناکام حکومت ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کا سارا زور ہوائی جائزوں پرہے، زمین پر اتریں اور لوگوں کی مشکل وقت میں مدد کریں، تینوں بڑی سیاسی جماعتیں آزمائش کے موقع پر بری طرح بے نقاب ہو گئیں۔