اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک میں سیلاب کی تباہ کاریاں کے باوجود ارکان پارلیمنٹ لاجز سجانے کیلئے بضد ہیں، سی ڈی اے نے پارلیمنٹ لاجز کی تزئین وآرائش کیلئے 32 کروڑروپے مانگ لئے۔
دستاویز کے مطابق نئی لفٹ کی تنصیب پر 16 کروڑ 90 لاکھ روپے اخراجات آئیں گے جبکہ نئے کیمروں کی تنصیب پر 1 کروڑ روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
فائر الارم سسٹم کی تنصیب کے لئے 5 کروڑ روپے درکار ہیں، سی ڈی اے نے نئے فرنیچر کے لئے5 کروڑ روپے کا بجٹ مانگ لیا ہے۔
لاجز کے رنگ وروغن کی مد میں 1 کروڑ 80 لاکھ روپے خرچ ہو نگے، پارلیمنٹ لاجزمیں صفائی وغیرہ کے لئے بھی 5 کروڑ کا بجٹ مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔