اسلام آباد (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر خزانہ اور جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان پر دہشت گردی کے مقدمے سے بڑا اور کیا مذاق ہوسکتا ہے، عمران خان کس چیز کی معافی مانگیں، دہشت گردی؟ کیا آپ کو لگتا ہے خان صاحب دہشت گرد ہیں؟۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ یہ مقدمہ پولیس، امپورٹڈ حکومت نے کیا ہے، جس سے ڈر ہو اس کے پیروں میں آجاتے ہیں، ڈری ہوئی حکومت سازشیں کر رہی ہے ان کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوسکتی، قانون کی کوئی ضرورت نہیں. سب بات ہوچکی ہے، خان صاحب شامل تفتیش ہوگئے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ موجودہ حکومت سیاسی مخالفین اور آزاد صحافیوں کو کچلنے میں مصروف ہے
Pakistani bond prices in global markets collapsing. This is scary as it s happening AFTER IMF board approval and release of tranche. Markets believe Pakistan has high risk of default even after the IMF approval. Govt busy crushing political opponents & independent journalists pic.twitter.com/eEULlVuPka
— Asad Umar (@Asad_Umar) September 12, 2022
جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ عالمی منڈیوں میں پاکستانی بانڈز کی قیمتیں گرنا خوفناک ہے کیونکہ یہ آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری اور قسط کے اجراء کے بعد ہو رہا ہے، مارکیٹس کا خیال ہے کہ آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد بھی پاکستان کو ڈیفالٹ کا زیادہ خطرہ ہے۔