پی ٹی آئی نے آئندہ انتخابات کیلئے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنا شروع کر دیا

Published On 14 September,2022 06:21 pm

لاہور: (لیاقت انصاری سے) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی تنظیموں کو عام انتخابات کے لئے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ الیکشن کے چیلنج کو مد نظر رکھتے ہوئے پی ٹی آئی چیئر مین نے بڑا فیصلہ کیا ہے، پارٹی تنظیموں کو انتخابات کے لئے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کا ٹاسک مل گیا ہے جس کے لیے پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے عام انتخابات کے لیے پارٹی تنظیموں کے ساتھ امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کا کام شروع کر دیا۔

اسد عمر کی زیر صدارت سینٹرل پنجاب کا اجلاس ہوا، اجلاس میں یاسمین راشدد، حماد اظہر، اعجاز چودھری اور تنظیمی عہدیداروں نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران صوبے میں آئندہ انتخابات کے لیے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، پارٹی تنظیموں نے وفا دار اور مضبوط پارٹی امیدواروں کی ابتدائی فہرستیں پیش کر دیں۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما حماد اظہر نے کہا کہ عام انتخابات کی تیاری قبل از وقت شروع کر دی ہیں، حتمی فیصلے پارلیمانی بورڈ اور عمران خان کریں گے۔ پارٹی تنظیمیں اور قیادت امیدواروں کو شارٹ لسٹ کر رہی ہے۔
 

Advertisement