مخالفین کی نقلیں اتارنے والے خود لٹر اور کلو میں فرق بھول گئے: شیری رحمان

Published On 16 September,2022 03:13 pm

اسلام آباد (دنیا نیوز)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ‏جلسوں میں مخالفین کی نقلیں اتارنے اور اردو ٹھیک کرنے والے خود لٹر اور کلو میں فرق بھول گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ دوسروں کی زبان کی غلطیاں تب نکالیں جب آپ خود کوئی غلطی نہ کرتے ہوں، ‏آپ ہر تقریر میں غلطیاں کرتے لیکن ہم آپ کی طرح نقلیں نہیں اتاریں گے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہم آپ کی طرح جلسوں میں اس بات کو نہیں اٹھائیں گے کہ آپ کو معلوم نہیں کہ آٹا کلو میں فروخت ہوتا ہے یا لٹر میں، آپ کو یاد رکھنا چاہئے کہ زبان ہر انسان کی پھسل سکتی ہے، غلطی ہر کوئی کر سکتا ہے، ‏آپ ہر تقریر میں قیمتوں کا موازنہ کرتے ہیں، آپ کی بدانتظامی کہ وجہ سے ہی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔