اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ عوام چوروں اور ڈاکوؤں کے گینگ کو واپس کٹہرے میں لانے کیلئے باہر نکلیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما تحریک انصاف فواد چودھری نے کہ سازش کا بڑا مقصد حاصل کر لیا گیا اور اربوں روپے کے نیب مقدمات ختم ہو گئے ہیں۔
سازش کا بڑا مقصد حاصل کر لیا گیا اربوں روپے کے نیب مقدمات ختم ہو گئے، عوام کا پیسہ ڈاکوؤں کے گینگ میں تقسیم اور کھایا پیا ہضم۔۔۔ عوام اس عظیم ڈکیتی کو ناکام بنائے #حقیقی_آزادی حاصل کرے اور چوروں اور ڈاکوؤں کے اس گینگ کو واپس کٹہرے میں لانے کیلئے باہر نکلے pic.twitter.com/NubpK0PFH7
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 18, 2022
سابق وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عوام کا پیسہ ڈاکوؤں کے گینگ میں تقسیم اور کھایا پیا ہضم، عوام اس عظیم ڈکیتی کو ناکام بنائے اور حقیقی آزادی حاصل کرے۔