لندن:(دنیا نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی آئین اور قانون کے مطابق ہوگی، اہم تعیناتی کو سیاسی ایشو نہیں بنانا چاہیے، سپہ سالار کی تعیناتی پر نومبر میں مشاورت کا آغاز ہو گا۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نواز شریف جلد واپس آئیں گے، سابق وزیراعظم کو کل واپس آنا ہے تو میں چاہوں گا آج واپس آجائیں، ان کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ تحریک انصاف اور عمران خان ادارے سے مداخلت چاہتے ہیں، عمران خان پہلا سیاسی لیڈر اور پی ٹی آئی پہلی سیاسی جماعت ہے جو چاہتے ہیں ادارہ مداخلت کرے، آرمی چیف کی تعیناتی پر وزارت دفاع، جی ایچ کیو اور وزیراعظم مشاورت کرتے ہیں، الیکشن مقررہ وقت پر ہونگے۔