وادی نیلم: چیتے کے حملے میں دو بھائی جاں بحق

Published On 19 September,2022 07:44 pm

وادی نیلم:(دنیا نیوز) آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں اٹھ مقام کے جنگل میں چیتے کے حملے میں دو بھائی جاں بحق ہو گئے۔

 افسوسناک واقعہ نواحی گاؤں پالڑی میں پیش آیا، نوجوان قدیر اور امجد گھر سے آگ جلانے کے لئے لکڑیاں کاٹنے جنگل میں گئے، وہاں اچانک چیتے نے حملہ کر دیا۔

دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے، مقامی افراد نے دونوں کی لاشیں گھر پہنچا دیں، چیتے کے حملے کی خبر سن کر علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

Advertisement