نیویارک: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو یو این جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سے خصوصی ملاقات کی۔
بلاول بھٹو نے ٹوئٹ میں اپنی اور ملالہ کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ملالہ سے خواتین کے حقوق اور لڑکیوں کی تعلیم پر تبادلہ خیال کیا، انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے سیلابی صورتحال پر بھی تفصیلی بات کی۔
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) September 20, 2022
وزیر خارجہ نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ملاقات میں سیلاب سے آب و ہوا کی تباہی سے متاثر ہونے والے لاکھوں چھوٹے بچوں کے لیے تعلیم کو درپیش چیلنجز، ہزاروں اسکول تباہ ہونے کے ساتھ ، آنے والے مشکل دنوں میں سے نکلنے سے متعلق بھی بات کی۔