لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے نام لیے بغیر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو کہا ہے کہ پہلے انسان بنو، پھر سیاست دان بنو ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بلاول بھٹو زرداری نے لکھا کہ پاکستان کو اپنی تاریخ کے بدترین سانحے کا سامنا ہے۔ ملک کا ایک تہائی حصہ زیرآب آچکا ہے ۔ قدرتی آفت سے ساڑھے تین کروڑ افراد متاثر ہوئے جو کل ملکی آبادی کا ساتواں حصہ ہے۔
وزیر خارجہ نے لکھا کہ سابق وزیراعظم خیبرپختونخوا اور پنجاب میں کنسرٹ کررہے ہیں۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلی سیلاب متاثرین کی امداد کے بجائے سابق وزیراعظم کی تقاریب کے انعقاد میں مصروف ہیں۔
بلاول نے کہا کہ ان حالات میں ایسا رویہ شرم ناک ہے پہلے انسان بنو، پھر سیاست دان بنو ۔
is facing biggest disaster in our history. 1/3 of our country underwater! 1/7 citizens affected, 35million ppl! ex PM is holding concerts in KP & Punjab. CMs busy organizing his events instead of helping flood victims. Shameful, pehaly insan bano, phir siyasatdan bano! pic.twitter.com/ra0oal8WrW
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) September 2, 2022