بلوچستان اسمبلی: ٹرانسجنڈرز پرسن آف رائٹس ایکٹ کو کالعدم قراردینے کی قرار داد منظور

Published On 24 September,2022 07:46 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان نے اسمبلی نے جعمیت علماء اسلام کے رکن اسمبلی کی جانب سے پیش کردہ ٹرانسجنڈرز پرسن آف رائٹس ایکٹ کو کالعدم قراردینے کی قرار داد منظور کرلی۔

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس قائم مقام اسپیکر سرداربابرموسی خیل کی صدارت میں 2 گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا توایوان میں جےیوآئی کے رکن اسمبلی اصغر ترین نے ٹرانسجنڈرز پرسن آف رائٹس ایکٹ کو کالعدم کرنے کے حوالے سے قرارداد پیش جس میں کہاگیاتھاکہ یہ ایکٹ آئین پاکستان اور اسلامی اصولوں کے منافی ہے۔

اراکین نے بحث کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت کو ایسے اقدامات سے گزیر کرناچاہیے سے جس سے عوام کی مذہبی جذبات کوٹھس پہنچنےویوان نے بحث کے بعد قرار دار منظور کرلی گئی۔

ایوان میں پارلیمانی سیکرٹری قانون ربابہ بلیدی کا نقطہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کے جیلوں میں اصلاحات ہونی ضروری ہیں صوبے میں جیل کا محکمہ نظر انداز ہے ، جیل کے عملے کو وہ سہولیات دینی چاہیے جو دیگر فورسز کو ملتی ہیں ، بلوچستان کے مقابلے میں دوسرے صوبوں کےجیل ملازمین کو زیادہ سہولیات مل رہی ہیں ۔

سینئرصوبائی عبدالرحمن کھیتران نے کہاکہ بلوچستان میں پہلے باہر سے آنے والے افیسران آئی جی لگتے تھے ، اس مرتبہ ہم نےمحکمہ جیل کے سینیر آفیسر کو آئی جی لگایا،اورحکومت جیل ملازمین کو جلد الاؤنس دےگی ،بعدازاں بلوچستان اسمبلی کا اجلاس بروزمنگل 3 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔