اسلام آباد: (دنیا نیوز)اسلام آباد کی مقامی عدالت میں ڈیوٹی مجسٹریٹ نے سارہ قتل کیس میں ملوث شاہنواز کے والد ایاز امیر کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا۔
سول جج زاہد ترمزی کی عدالت میں دوران سماعت پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ملزم سے کیس سے جڑے کچھ امور پر تفتیش کرنا ہے اس لئے چار دن کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
عدالت میں ایاز امیر کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل ایاز امیر کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہیں، محض ہائی پروفائل کیس ہونے پر ایاز امیر کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا، تاہم عدالت نے ایازامیر کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، ایاز امیر کو کل دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ وفاقی پولیس نے سارہ قتل کیس میں ملزم کے والد ایاز امیر کو گزشتہ شب اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔