لاہور: (دنیا نیوز)مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ شہباز نے نواز شریف سے اہم قومی معاملات پر مشاورت کر کے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے، شہباز شریف کو گرفتار کر کے فوری قانونی کارروائی کی ضرورت ہے۔
اپنے بیان میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ تین وفاقی وزراء اس بات کی تصدیق کر چکے ہیں کہ نواز شریف سے مشاورت کی گئی ہے، اہم قومی معاملات پر ایک بھگوڑے قومی مجرم سے بات چیت آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی واضع خلاف ورزی ہے۔
عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ انصاف و قانون کے دوہرے معیار کی وجہ سے بڑے ڈاکو اقتدار میں اور چھوٹے جیلوں میں پڑے ہیں۔