اسلام آباد: (دنیا نیوز) جرمنی نے کہاہے کہ وہ پاکستان اوربھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کے جنگ بندی کے راستے کوتقویت دینے والے اقدامات کی حوصلہ افزائی کرے گا۔سیاسی مذاکرات کے ذریعے پاکستان اوربھارت کوخطے میں سیاسی اورعملی تعاون کیلئے کوششیں کرنا چاہئیے۔
یہ بات جرمنی کی وزیرخارجہ اینالینابائیربوک نے وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری کے ہمراہ مشترکہ پریس میں مسئلہ کشمیرکے حل میں جرمنی کے کردار سے متعلق سوال کے جواب میں کہی۔
انہوں نے کہاکہ دنیا کے ہرملک کابحران اورتنازعہ کے حل میں ایک کردارہوتاہے تاکہ اس بات کویقینی بنایا جاسکے ہم ایک پرامن دنیا میں رہ رہے ہیں۔ اس لئے امن کیلئے میری اپیل صرف یورپ اور یوکرائن روس جنگ کیلئے نہیں بلکہ یہ بھی ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان خطوں کی طرف بھی دیکھیں جہاں تنازعات یاجنگوں کے خطرات موجود ہیں۔
جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیرکے معاملہ پربھی جرمنی کاایک کردار اور ذمہ داری ہے، جرمنی خطے میں تنازعات کے پُر امن تفصیہ کیلئے اقوام متحدہ کی سرگرمیوں کی حمایت کرتاہے۔ جرمنی پاکستان اوربھارت کے درمیان تعاون بالخصوص افغانستان اوروہاں پرخوراک کی صورتحال میں تعاون کی حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان اوربھارت کے درمیان سیز فائر مثبت امرہے اورہم سیز فائر کوتقویت دینے والے اقدامات اورسرگرمیوں کی حمایت کریں گے۔ جس طرح پاکستان کے وزیرخارجہ نے کہاہے کہ خطے میں تنائو میں موجودہے تو اسی تناظرمیں جرمنی پاکستان اوربھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کے جنگ بندی کے راستے کوتقویت دینے والے اقدامات کی حوصلہ افزائی کرے گا۔سیاسی مذاکرات کے زریعہ پاکستان اوربھارت کوخطے میں سیاسی اورعملی تعاون کیلئے کوششیں کرنا چاہئیے۔