پشاور: (دنیا نیوز) پشاور پولیس نے پولیس چوکی جمعہ خان خوڑ پر حملے سمیت دہشت گردی کی واردتوں میں ملوث 5 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا۔
ایس ایس پی آپریشنزکا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گردوں نے گزشتہ شب پولیس چوکی پر حملہ کیا تھا،پولیس جوانوں نے مستعدی سے جواب دیتے ہوئے حملہ ناکام بنایا،تعاقب کے بعد 5 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا جن کے ٹھکانے سے بھاری گولہ بارود برآمد ہوا،کارروائی میں واکی ٹاکی سیٹ ،سکیورٹی ادراروں کی وردی ،25 ہینڈ گرنیڈ، کلاشنکوف، پستول، تیزدھارآلہ اور کارتوس برآمد ہوئے۔
حملہ آوروں میں ایک سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہے،گرفتار دہشت گردوں نے ابتدائی طور پر پشاور پولیس پر متعدد حملوں کا اعتراف کیا ،پولیس نے تفتیش کا دائرکار وسیع کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔