کراچی: (دنیا نیوز) بلدیاتی ترمیمی قانون پر پیپلز پارٹی سے اختلافات کرتے کرتے ایم کیو ایم خود اختلافات کی نذر ہوگئی، متحدہ کے متعدد ارکان اسمبلی نے ترمیمی بلدیاتی مسودہ مسترد کردیا۔
ذرائع کے مطابق ترمیمی بلدیاتی ایکٹ پر ایم کیو ایم کی سندھ اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی تقسیم کا شکار ہے، بیشتر ارکان کی رائے ہے کہ بے اختیار بلدیاتی ترمیمی قانون قبول نہیں کیا جائے گا۔
رابطہ کمیٹی ارکان نے بھی شکوہ کیا ہے کہ کمیٹی کے علم میں لائے بغیر بلدیاتی قانون کا ڈرافٹ قبول کیا جا رہا ہے جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے بلدیاتی ایکٹ پر کام کرنے والی کمیٹی کے ارکان بھی تبدیل کر دئیے ہیں۔