لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار لیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل مسلم لیگ (ن) نے فیصل آباد کے حلقہ این اے 108 سے تعلق رکھنے والے مبینہ طورپر پی ٹی آئی کے حامی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا جس نے کہا تھا کہ اگرعمران خان کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا تو وہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو قتل کر دے گا۔
فیصل آباد ضمنی الیکشن میں“مریم نواز کو قتل کرنے کی دھمکی”
— Tallal Chaudry (@TallalPMLN) October 13, 2022
اسکی ذمہ داری عمران خان پر ہے جو خود فیصل آباد NA108 سے امیدوار ہے۔شکست دیکھ کر اب دھمکیاں دی جا رہی ہیں
الیکشن کمیشن اور پولیس ایکشن لے ورنہ اپنی قیادت کی حفاظت کے لئے ہر حد تک جا سکتے ہیں@ECP_Pakistan@OfficialDPRPP pic.twitter.com/bu0IwOQHvy
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر طلال چودھری کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی جس میں مذکورہ شخص کو پی ٹی آئی رہنما قاسم سوری کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں اس شخص کا کہنا تھا کہ میرا یقین کریں، میں نے اپنے گھر والوں کو بتا دیا ہے کہ اگر عمران خان کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا تو میں مریم کو قتل کر دوں گا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے کے حکام کے مطابق چند روز قبل ملزم نے سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون سیاسی رہنما کے خلاف دھمکی آمیز مہم شروع کی اور ملزم نے سوشل میڈیا پر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ ملزم کے زیر استعمال موبائل کو قبضے میں لے لیا، ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمے کی تفتیش جاری ہے۔