لاہور: ( دنیا نیوز ) پنجاب حکومت نے صحافی صدف نعیم کی شہادت پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
کابینہ کمیٹی لا اینڈ آرڈر، سکیورٹی کا پنجاب سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا، وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت نے راولپنڈی سے بذریعہ ویڈیو لنک صدارت کی، چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل، آئی جی پولیس فیصل شاہکار اور متعلقہ افسروں نے شرکت۔
اجلاس کے شرکا نے خاتون رپورٹر صدف نعیم کے افسوسناک واقعے پر اظہار افسوس کیا، فاتحہ خوانی بھی کی جبکہ کمیٹی میں متعلقہ محکموں کے افسر شامل ہونگے، رپورٹ جلد پیش کریگی۔
راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ عمران خان صدف نعیم کے گھر خود گئے، میڈیا نے واقعے پر مثبت کردار ادا کیا، آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جائے۔
چیف سیکرٹری نے کہا کہ صدف نعیم کے واقعے پر دلی افسوس ہوا، حکومت پنجاب فیملی سے رابطے میں ہے۔
اجلاس میں لانگ مارچ کی سکیورٹی کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔