حکومت ٹوٹنے کے بعد اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں: شیخ رشید احمد

Published On 31 October,2022 04:32 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت ٹوٹنے کے بعد اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں، اسٹیبلشمنٹ کا شکر گزار ہوں مجھ سے کسی نے بُرا رویہ نہیں رکھا۔ رانا ثنا جتنا ریڈ زون کوبڑا کرو گے اتنے ہی لوگ زیادہ نکلیں گے، اگربات چیت ہورہی ہے تواس سے اچھی اورکیا بات ہوسکتی ہے، اگرگھی سیدھی انگلی سے نہ نکلے توٹیڑھی انگلی سے نکالنا مجبوری ہوتی ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ میں شرکت کے لیے سارا شہرجائے گا، پنڈی شہرمیزبان شہرہے، راولپنڈی:ہم کسی سے کوئی لڑائی جھگڑا نہیں چاہتے، ہم عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں، امتحان میں جونسلی ہوگا وہ عمران خان کے ساتھ کھڑا ہو گا۔ عدالتوں کا مشکورہوں، یہ عقل کے اندھے جو بھی قدم اٹھاتے ہیں اس سے پی ٹی آئی چیئر مین کو ہی فائدہ ہوتا ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روات سے عمران خان کا تاریخی استقبال کریں گے، انشااللہ سچ کی فتح ہو گی، ملکی معیشت تباہ ہوگئی ہے، ایک ہی مطالبہ الیکشن کی تاریخ ہے، عمران خان الیکشن کی تاریخ مانگ رہے ہیں ہمارا بھی یہی مطالبہ ہے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اداروں کے سربراہان نے بھی کہا جلسہ، جلوس، ریلیاں جماعتوں کا پُر امن حق ہے، رانا ثنا جتنا ریڈ زون کوبڑا کرو گے اتنے ہی لوگ زیادہ نکلیں گے، راولپنڈی کے لوگ برے وقت میں ساتھ نہیں چھوڑتے، نسلی اوراصلی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، امید ہے عمران خان 4 نومبرتک پنڈی پہنچ جائیں گے، راولپنڈی والے اچھی خبر دیں گے، اس کا مطلب ہمارا حلقہ ہے کہیں اورمطلب نہ نکال لیجیے گا، مذاکرات ہورہے ہیں یا نہیں،علم نہیں، اگربات چیت ہورہی ہے تواس سے اچھی اورکیا بات ہوسکتی ہے، اگرگھی سیدھی انگلی سے نہ نکلے توٹیڑھی انگلی سے نکالنا مجبوری ہوتی ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ قوم جاگ چکی ہے، لاہور میں لانگ مارچ میں لوگوں کا سمندر دیکھا، مسلم لیگ ن سمیت پی ڈی ایم کی 13 پارٹیاں اب دفن ہو چکی ہے، لال حویلی ان کا باپ بھی خالی نہیں کرا سکتا، ڈی جی ایف آئی اے 3 بسیں لیکرآئے ان کی ویڈیوموجود ہے، ہم جان دینا جانتے ہیں لینا نہیں۔ د پی ڈی ایم کی سیاست ختم ہوچکی ہے، الیکشن ہوگا توان کی ضمانتیں ضبط ہوں گی، 25مئی کورینجرزکی طرف سے جوکچھ ہوا افسوس ناک ہے، یہ سب ہماری فورسزہے، یہ جومرضی کر لیں، لوگ لانگ مارچ میں جائیں گے، ہم غریب آدمی کے لیے باہر نکل رہے ہیں، کئی سالوں سے جھوٹ نہیں بول رہا، حکومت ٹوٹنے کے بعد اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں، اسٹیبلشمنٹ کا شکرگزارہوں مجھ سے کسی نے برا رویہ نہیں رکھا۔
 

Advertisement