وزیر آباد واقعہ : پی ٹی آئی کے تمام پارلیمنٹیرینز کا سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ

Published On 13 November,2022 11:04 pm

اسلام آباد: ( دنیا نیوز ) وزیر آباد واقعہ پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تمام پارلیمنٹیرینز نے سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ پیر کو ہم سپریم کورٹ کی رجسٹریز میں وزیر آباد واقعے کی ایف آئی آر کیلئے درخواست دائر کریں گے، تمام ممبران قومی اور صوبائی اسمبلی متعلقہ رجسٹری میں پیش ہوں گے اور سپریم کورٹ کی توجہ بذریعہ درخواست اس طرف دلائی جائیگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ہفتہ گزرنے کے بعد بھی ملک کے سابق وزیر اعظم پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج نہیں ہو رہی، اس قاتلانہ حملے میں 1 شہری شہید اور 13 زخمی ہوئے لیکن پولیس نے معلوم دباؤ پر ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کیا۔

تین سو سے زائد ارکان نامزد افراد کے خلاف مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست جمع کرائیں گے، جمع کرائی جانے والی درخواست پر ممبران خیبرپختونخوا اسمبلی کے دستخط موجود ہوں گے۔
 

Advertisement