منڈی بہاؤ الدین: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ منڈی بہاؤالدین والو! بلے پراتنی مہریں لگانی ہے تاکہ عمران خان کو دوتہائی اکثریت ملے، دوتہائی اکثریت ملے گی توعمران کوکوئی بلیک میل نہیں کرسکے گا۔
منڈی بہاؤ الدین میں حقیقی آزدای مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما نے کہا کہ منڈی بہاوالدین کے باشعور اور غیور شہریوں میں چند گزارشات کیلیے حاضر ہوا ہوں، ہم عمران خان کے ساتھ لاہور روانہ ہوئے، اس دوران ایک حادثہ ہو گیا جو انکا مقصد تھا تحریک انصاف خوفزدہ ہو جائیگی۔ تحریک انصاف کے کارکنان کے حوصلے پست ہو جائینگے۔ رانا ثناءاللہ دیکھ لو منڈی بہاوالدین کے لوگ نہیں ڈرے ہوئے، جب وزیر آباد میں قاتلانہ حملہ ہوتا ہے تو دو ہی کام ہو سکتے تھے ایک یا تو رک جاتے ڈر جاتے۔ دوسرا حقیقی آزادی مارچ کو رواں دواں رکھتے۔
انہوں نے کہا کہ جی ٹی روڈ پر خان نے دیکھا لاہور، شاہدرہ، فیروزوالا، کامونکی، گکھڑ منڈی، گوجرانوالہ تمام جاگ رہے ہیں، خان نے کہا میرا بیانیہ پہنچ گیا، خان نے سمجھا جی ٹی روڈ ہٹ کر بھی تحریک انصاف کو کوئی جاننے والا ہے، ہم نے پھر منڈی بہاوالدین کا رخ کر لیا، منڈی بہاوالدین کے لوگ رانا ثناءاللہ کے خوف میں نہیں آئینگے۔ آج ہم تمام قومی و صوبائی اسمبلی ممبران سپریم کورٹ رجسٹری لاہور گئے، ہم نے چیف جسٹس اور معزز جسٹس کو استدعا کی ہمارے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے، جب کوئی مسئلہ ہوتا ہے تو قانون کے مطابق ایف آئی آر کروانے کا ہر کسی کو حق ہے ۔س
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پولیس والےہمارے بھائی،بیٹےسب کا شکریہ ادا کرتے ہیں، منڈی بہاؤالدین والوں بلے پراتنی مہریں لگانی ہے تاکہ عمران کودوتہائی اکثریت ملے، دوتہائی اکثریت ملےگی توعمران کوکوئی بلیک میل نہیں کرسکے گا۔