اسلام آباد:(دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے موجودہ حکومت کو معیشت کی تباہی کا ذمے دار قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے دیوالیے ہونے کے خطرے سے متعلق اعداد و شمار شیئر کئے اور موجودہ حکومت پر اس کا الزام لگایا۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ 6 ماہ قبل پیشگوئی کردی تھی کہ تبدیلئ سرکار کی سازش ہماری قرض واپسی کی صلاحیت نیست ونابود کردے گی، پہلے ہی بتا دیا تھا کہ تبدیلی سرکار ہماری معیشت کو تباہی کے گڑھے میں اتار دے گی۔
جیساکہ میں نے6ماہ قبل ہی پیش گوئی کردی تھی کہ تبدیلئ سرکارکی سازش قرض کی واپسی کی ہماری صلاحیت نیست و نابودکرتےہوئےہماری معیشت کوتباہی کےگھڑےمیں اتار دےگی۔پاکستان پر کم وبیش 3 دہائیوں تک راج کرنے والےدومجرم خاندان معیشت کی تعمیرمیں کبھی سنجیدہ تھےنہ ہی ان میں اسکی صلاحیت تھی pic.twitter.com/kQ5qn6cIKU
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 18, 2022
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پر کم و بیش 3 دہائیوں تک راج کرنے والے دو مجرم خاندان معیشت کی تعمیر میں کبھی سنجیدہ تھے اور نہ ہی ان میں اس کی صلاحیت تھی۔