اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی بننے پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان میں امریکی سفارت خانے نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
We are committed to working with Pakistan’s elected leaders, its military leadership, and a diverse range of civil society partners to advance shared interests in trade & investment, health security, climate change, inclusive governance & regional security. 2/2
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) November 25, 2022
امریکی سفارت خانے کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم پاکستان کے منتخب نمائندوں، اس کی ملٹری لیڈر شپ اور سول سوسائٹی کے شراکت داروں کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور، تجارت، سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی، گورننس اور علاقائی سکیورٹی کے معاملات پر کام کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔