لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ ملک میں حکمران کوئی اور ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ چاہے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی بندش ہو یا پشتون تحفظ موومنٹ کے محسن داوڑ کے اوپر سفری پابندیاں، لیگی نائب صدر مریم نواز کے کمرے کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہو جانا ہو یا پھر فریال تالپور کو ہسپتال سے گھسیٹ کر جیل میں پھینک دینا اور آج کے دور میں سیاسی مخالفوں پر تشدد ہونا۔ ہم خوامخواہ اس میں ہیں جبکہ ملک پر حکمران کوئی اور ہیں۔