کپتان کی ایک کال پر پرویز الٰہی اسمبلی توڑ دینگے:فیاض چوہان

Published On 28 November,2022 10:21 am

لاہور:(دنیا نیوز) فیاض الحسن چوہان نے پنجاب حکومت کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کرنے پر کہا کہ عمران خان نےجس دن پرویزالہیٰ کو پنجاب اسمبلی توڑنے کا کہا وہ ایک سیکنڈ نہیں لگائیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ چوہدری پرویز الہیٰ ایک یار باش، لجپال شخص اور ایک وضع دار شخص ہیں جو تعلق نبھانا جانتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بے تکا اور بے ڈھنگا سیاستدان شرجیل میمن کہتا ہے کہ پرویز الہیٰ اسمبلیاں نہیں توڑیں گے، شرجیل میمن سن لے "بندر کیا جانے ادرک کا سواد"، تمھاری سوچ بھی تمھارے کرپٹ لیڈر زرادی جیسی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شرجیل میمن کی اپنی کوئی سیاسی وقعت نہیں، وہ پرویز الہیٰ پر انگلی اٹھاتا ہے۔
 

Advertisement